ملک کے سب سے بڑے ادارے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے
انتخابات میں شیوسینا نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
ریاست کے اقتدار میں اتحاد چلا رہی دونوں پارٹیوں کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں
سے بی ایم سی انتخابات میں نشستوں کی تقسیم کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔
جمعرات کو گورے گاؤں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیوسینا سربراہ نے بی
ایم سی انتخابات میں تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔یہی
نہیں ادھو ٹھاکرے
نے بی ایم سی انتخابات میں بی جے پی کو دیکھ لینے کی بھی چیلنج کیا۔
شیوسینا کے اس اقدام کے بعد ریاست کے اقتدار میں بھی دونوں جماعتوں کے
اتحاد کے مستقبل پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔
شیوسینا کے اس فیصلے پر بی جے پی لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر
فڑنویس نے کہا، ہمارا مقصد اقتدار نہیں بلکہ ترقی ہے۔جو ہمارے ساتھ آئیں
گے، ہم ان کو ساتھ لیں گے اور جو نہیں آئیں گے انہیں چھوڑ دیں گے۔تبدیلی
کا استقبال ہے۔